شہباز شریف کی نااہلی کا پورا منصوبہ کہاں تیار کیا گیا، تہلکہ خیز انکشاف

جہلم (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 204 کے تحت 6 ماہ سے لیکر 5 سال تک کی نااہلی ہوسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا دل بھی یہ ہی ہے کہ ان کی نااہلی ہو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نااہل کرانے کا پورا منصوبہ لندن میں بنا ہے اور اس پر عملدرآمد یہاں پر ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ سراج الحق صاحب پتا نہیں کیا کر رہے ہیں، سراج الحق کی ملاقات کے بعد علی زیدی کو اٹھالیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close