تعلیمی اداروں میں 27 رمضان کی چھٹی کا اعلان

کراچی (پی این آئی) حکومت سندھ نے 27 رمضان المبارک کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیاہے۔۔۔اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ میںسندھ حکومت نے 27 رمضان 18 اپریل کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔۔۔ یہ بت اہم ہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 21 سے 25 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ان ہی تاریخوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close