الیکشن فنڈز کا معاملہ، قائمہ کمیٹی خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوسی اجلاس پیر 17 اپریل (آج) طلب کر لیا گیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا جائے گا،

اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اس کے علاوہ وزیر تجارت سید نوید قمر کو بھی دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close