اسلام آباد(پی این آئی)غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرحادثے سے بال بال بچ گیا۔ذرائع کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے کا ٹیل لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرایا، طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران لینڈ نہ کرسکا۔
ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی، طیارے کو تحقیقات تک اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہناتھاکہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا، پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر”گواراونڈ” کو ترجیح دی اور ٹاورکو آگاہ کیا، دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھی گئیں۔ترجمان سی اے اے کے مطابق ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے، ائیرلائن نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں