شیخ رشید نے فوج سے متعلق اپنی خواہش ظاہر کردی

راولپنڈی(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عدلیہ سے ٹکر لے کر بیوقوفی کی ہے۔

پندرہ میں سےنو ججز ایک طرف ہیں،الیکشن ہوئے اور کوئی انہونی نا ہوئی تو عمران خان کی حکومت بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ آئین اور جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کی لڑائی کسی سے نہیں بلکہ صرف چوروں اورڈاکووں سے ہیں، پی ٹی آئی جس کو ٹکٹ دے گی لال حویلی اسکی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عین عید پر پٹرول پھر 10 روپے لیٹر بڑھا دیا گیا، آئی ایم ایف اپریل میں بھی کچھ نہیں دے گا، عوام بلوں، مہنگائی کے ہاتھوں سڑکوں پر آنے والے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close