عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کے حوالے سے حکومتی منصوبے کا راز کھول دیا گیا

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے عید کی چھٹیوں کے دوران وفاقی حکومت کے عمران خان کے حوالے سے منصوبے کا راز فاش کر دیا ہے ۔۔۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔ گزشتہ رات کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی زیدی کے دفتر میں دھاوا بولا گیا، سادہ لباس والے لوگ موجود تھے، یوں لگ رہا تھا جیسے کسی ڈاکو کو گرفتار کر رہے ہیں۔۔۔۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزید کارکنوں کو گرفتار کرنے کا ارادہ کیا ہے، ہر ہفتے کو کسی نہ کسی کو گرفتار کرتے ہیں، خود چور ہیں اور ہمیں اس طرح سے گرفتار کر رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ خود ان کے اوپر کئی 100 ارب کے کرپشن چارجز ہیں، رانا ثناء اللّٰہ کے کہنے پر یہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close