زلمے خلیل زاد پر الزام لگانا آصف زرداری کو مہنگا پڑا، زلمے خلیل زاد نے مسٹر ٹین پرسنٹ کہتے ہوئے کھری کھری سنا دیں

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے سفارتکار زلمے خلیل زاد نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “مسٹر 10 پرسنٹ” قرار دیا ہے۔

جمعہ کو ایک انٹرویو میں سابق صدر نے زلمے خلیل زاد کو ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کسی لابی فرم نے ہائر کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا ” پاکستان کے ‘مسٹر 10 پرسنٹ’ کو جواب: میں کسی شخص یا کسی ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں۔ میں نے پاکستان کے تین بحرانوں کے بارے میں اپنی مخلصانہ تشویش کا اظہار کیا ہے، جو بدقسمتی سے شدت اختیار کر رہا ہے، اور تجویز کیا ہے کہ کیا کیا جانا چاہیے۔ ‘مسٹر ٹین پرسنٹ’ کو ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی کی میراث کا احترام کرنا چاہیے، تاکہ ایک ایسی تباہی کو روکا جا سکے جس سے 220 ملین لوگوں کو تکلیف پہنچے جو ان کے اور ان جیسے دوسرے لوگوں کے برعکس، کئی ممالک میں ایسے پوش گھروں کے مالک نہیں ہیں جہاں سے وہ بھاگ سکتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا ” پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close