عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کون کرے گا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے،سیاسی لیڈر خطرے کا بیان گھڑ کر گھر میں چھپا نہیں کرتے۔انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دوستوں کو مشکلات میں نہیں ڈالتے۔شیخ رشید کو سوائے پھلجھڑیاں چھوڑنے کے آتا ہی کیا ہے، ان کو پانچویں گیٹ سے خیرات ملنا بند ہو چکی ہے۔

جبکہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بقول عمران خان مقبول لیڈر نہیں تو خوف کس چیز ہے انتخابات کروائیں۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری چاہتا ہے شہباز شریف نا اہل ہو جائے تاکہ بلاول بھٹو کا راستہ کلیئر ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم ابھی حکومت کے گلے میں اٹکی ہوئی ہے،قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے اور انہیں جمہوریت کا ضامن سمجھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close