سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیئے، کون کس بینچ میں شامل؟

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطائ￿ بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔ بینچ نمبر دو جسٹس سردار طارق ، جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر تین جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہے۔ عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر چار جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے،

بینچ نمبر پانچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close