اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ ہوا تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا‘اگر حکومت آئین کی خلاف ورزی کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتی ہے تو ہماری جدوجہد کی کوئی حد نہیں ہونی چاہیے‘ اگر سپریم کورٹ ٹوٹتی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا
۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ حکومت سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرح ایک بے کار ادارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر سپریم کورٹ ٹوٹتی تو عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ قوم کو سیاسی حالات خراب ہونے پر سر پر کفن باندھ کر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ ہماری جدوجہد اب تک آئین کے اندر رہی ہے لیکن اگر آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو ہماری جدوجہد کی کوئی حد نہیں رہے گی۔انھوں نے مذید کہا کہ آئین کو ترجیح دی جائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں