پنجاب میں انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتارکر لیے گئے، کون کون شامل؟

لاہور(آئی این پی)دہشت گردی کے خدشات پر صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے خفیہ آپریشنز جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے ہے، ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ، اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید 26 مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں 419 کومبنگ آپریشنز کیے جن کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں