بلاول بھٹو کا افغان وزیر خارجہ سے رابطہ ، کس ایجنڈے پر بات ہوئی؟

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک مستحکم، پْرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close