لاہور(پی این آئی) ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالفطر22 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا، 20 اپریل کو سورج گرہن دیکھا جائے گا، جس کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئےگا۔
ماہرین فلکیات نے عیدالفطر22 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوکر دوپہر12بجے ختم ہو گا۔فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی29 تاریخ کو ہوتا ہے اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا۔آفات، حادثات، زلولوں، مٹی کا طوفان، آندھی، بے موسم بارشیں و ژالہ باری کا خطرہ ہے جس سے اجناس، غذائی اشیاء کی قلت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے 20 سے زائد روزے گزر جانے کے بعد عید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ پاکستان میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند کی رویت کیلئے اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس 20 اپریل کو ہو گا، جبکہ اسی روز ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ جبکہ پاکستان میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں