پاکستان کی آبادی 22کروڑ سے بڑھ کر کتنی ہوگئی؟ اب تک کی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(پی این آئی)ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کا وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایم اکیو ایم کے رہنما وفاقی وزیر امین الحق بھی شریک ہوئے۔ ترجمان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے 122 اضلاع کی مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، اب تک کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی ، لاہور ، راولپنڈی میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں جیکب آباد سمیت 20 اضلاع میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں