کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی خراب معاشی صورت حال کے سبب فوج کی بھی بُری حالت ہو چکی ہے، ملک میں شفاف الیکشن کروائیں۔
(ن) لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کی اتنی اہلیت نہیں جہاں اسے بٹھا دیا گیا ہے، یہ صورت حال حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہے۔ ملک کو ایک ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ریاستوں میں احتساب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے، بیلٹ باکس ہی چوری ہو جائے تو احتساب ممکن ہی نہیں، سیاسی نظام کی نچلی سطح کو مضبوط بنائیں گے تو استحکام آئے گا۔ نئے صوبے بنا دیئے جائیں تو ملک کے آدھے مسائل ویسے ہی حل ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں