بڑے شہر میں دھماکہ، جانی نقصان ہوگیا

کراچی (پی این آئی) بڑے شہر میں دھماکہ، جانی نقصان ہوگیا۔۔ کراچی میں گھر کے باہر دکان میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ کی 24 مارکیٹ میں واقع دکان کے اندر دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، دھماکہ سلنڈر پھٹنے کے سبب ہوا۔ ریسکیو عملے کے مطابق سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close