سٹیٹ بینک حکومت کی مرضی کے بغیر کسی ادارے کو پیسے جاری کر سکتا ہے یا نہیں؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) مرکزی بینک حکومتی اجازت کے بغیر کسی ادارے کو پیسے جاری کر سکتا ہے یا نہیں ؟ سابق ترجمان وزرات خزانہ نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشی امور اور وزرات خزانہ کے سابق ترجمان ڈاکٹر نجیب خاقان نے کہا ہے کہ مرکزی بینک حکومتی اجازت کے بغیر کسی ادارے کو پیسے جاری نہیں کرسکتا۔ماہر معاشی امور اور وزرات خزانہ کے سابق ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود پیسہ حکومت کا ہوتا ہے اسے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کہا جاتا ہے اور یہ وزیر خزانہ کے دستخط کے بنا جاری نہیں ہو سکتے۔انہوں نےمزید کہا کہ اگرچہ مرکزی بینک ایک خودمختار ادارہ ہے لیکن وہ حکومتی اجازت کے بغیر پیسے کسی ادارے کو جاری نہیں کر سکتا۔اس وقت ملک میں زیرو بوروئنگ کی پالیسی ہے اس لیے اسٹیٹ بینک کسی ادارے کو ادھار بھی جاری نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close