وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشتگردوں کیخلاف نیا آپریشن شروع کرنے سے متعلق خبروں پر وضاحت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)دہشتگردوں کیخلاف کوئی نیا آپریشن شروع کیا جائیگا یا نہیں اور آپریشن کس نوعیت کا ہو گا؟ اس حوالے سےوزیر دفاع کی وضاحت آگئی ہے ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشتگردوں کے خلاف نئے آپریشن سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا سابق دور میں انسانوں کو ذبح کرنے والوں کو صدارتی معافی دی گئی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق موجود تھا کہ سابق دور میں کیے گئے مذاکرات غلط تھے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا نیا آپریشن نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رہیں گے، کوئی نئے آپریشن کی بات نہیں، جو سلسلہ پہلے جاری تھا وہی مؤثر اندازمیں جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close