عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کا ڈراپ سین

لاہور ( پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت کو 4 رکنی جے آئی ٹی نے طبعی قرار دیدیا۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔جے آئی ٹی نے اس حوالے سے عامر شہزاد کی بیوہ، بھائیوں اور رشتے داروں کے بیانات ریکارڈ کیے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز اور ساتھی پولیس آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او عامر شہزاد گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close