سرکاری گرلز پرائمری سکول کی عمارت پر 18 سال سے بااثر شخصیت کا قبضہ

کوئٹہ (پی این ائی) بلوچستان کے ضلع دالبندین میں سرکاری پرائمری گرلز اسکول کی عمارت پر 18 سال سے بااثر شخصیت کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دالبندین حسین جان بلوچ کا کہنا ہے کہ دالبندین میں واقع پرائمری گرلز اسکول کلی رسول بخش نوتیزئی پر ایک بااثر شخصیت نے 18 سال سے قبضہ کیا ہوا تھا، اس بااثر شخصیت نے اسکول کو اپنی ذاتی رہائش گاہ بنارکھا تھا۔۔۔۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے اسکول سے قبضہ ختم کرا کے عمارت محکمہ تعلیم کے حوالے کردی ہے اور محکمہ تعلیم نے گرلز پرائمری اسکول میں خواتین عملہ تعینات کردیا ہے۔۔۔۔اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں