ن لیگی رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور(پی این آئی) ن لیگی رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ الیکشن ٹریبونل نے پی پی 244سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کاشف محمود کوپنجاب میں انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن)کےامیدوار کاشف محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرنگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔لیگی رہنما کاشف محمود نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close