شہباز شریف کی نااہلی کے بعد اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ آصف زرداری نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نااہل ہوا تو سندھ کے ڈومیسائل والا وزیراعظم بن سکتا ہے، سندھ کے ڈومیسائل والا بھی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتا؟

لڑائی صرف پنجاب کی ہے لیکن اثرانداز پورے پاکستان پر ہورہی ہے، باجوہ نے اشارہ دیا تھا پانچ منٹ میں مارشل لاء لگا سکتا ہوں، میں نے باجوہ سے کہا بسم اللہ کریں شیر پر چڑھنا آسان اترنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپنا چیف لا کر 2035تک پلان بنا کر بیٹھے ہوئے تھے،ہم سیاسی سوچ کے تحت تحریک عدم اعتماد لائے۔ آصف زرداری نے کہا کہ تمام جماعتیں مل بیٹھ کر فیصلہ کریں جتنا جلدی ہو ایک دن میں الیکشن ہوں، کوشش ہے اکتوبر میں الیکشن ہوجائیں، دیکھتے ہیں حالات کیا ہوتے ہیں، پاکستان میں ایک دن الیکشن ہوتے ہیں تو یہ آئینی حق ہے، ہمیں الیکشن پر نہیں ٹائمنگ پر اعتراض ہے، کسی زمانے میں ایم این ایز کے الیکشن ایم پی ایز سے پہلے ہوتے تھے تب بھی ایشو بنتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور میرے ڈومیسائل میں فرق ہے، سندھ ڈومی سائل والا بھی وزیراعظم بن سکتا ہے کیوں نہیں بن سکتا؟شہبازشریف نااہل ہوا تو سندھ کے ڈومیسائل والا وزیراعظم بن سکتا ہے، باجوہ نے کہا تھا پانچ منٹ میں مارشل لاء لگا سکتا ہوں۔

باجوہ سے کہا تھا بسم اللہ کریں شیر پر چڑھنا آسان اترنا مشکل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبول نہیں اس کے پاس بیچارے بچے ہیں جن کو تنخواہ دیتا ہے، مجھے بتائیں تو سہی کہ موجودہ اپوزیشن پر کونسا غلط کیس ہے؟عمران خان نے تحفے بیچ دیئے خدا کا خوف کریں دینے والا کیا سوچتا ہوگا؟میں نے تو کوئی گھڑی یا تحفہ نہیں بیچا، ثاقب نثار نے مرسیڈیز اس وقت دیکھی جب چیف جسٹس بنا، اپنے دور میں ججز کی تنخواہیں بڑھائیں، نوکر، گاڑی پنشن دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close