سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر پولیس کا ایک اور چھاپہ

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھرپرپولیس کا ایک اور چھاپہ مارا ہے تاہم ان کے گھر پر موجود نہ ہونے باعث پولیس کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپہ مارا۔

،گھرپر موجود نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میںنہیں لائی جاسکی ۔سینیٹرشبلی فرازنے سوشل میڈیاپر اپنی رہائشگاہ پر چھاپہ مارنے والوں کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھاکہ گزشتہ شب کچھ مہمانوں نے بلادعوت میری رہائشگاہ کا رخ کیا، سینیٹر شبلی فراز میں گھر موجود نہیں تھا چنانچہ ان مہمانوں سے ملاقات نہ ہوسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close