چیف جسٹس دو ججز کی بجائے اگر فل کورٹ بٹھا کر فیصلہ کرتے تو۔۔۔ سیاسی رہنما نے پیشنگوئی کر دی

سکھر(آئی این پی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے کہا ہے کہ وہ ڈائیلاگ کریں ماضی گواہ ہے کہ جب بھی سیاسی رہنماں نے مل بیٹھ کر ڈائیلاگ نہیں کیا تو ملک سے سیاست اور جمہوریت دونوں رخصت ہوئی ہیں چیف جسٹس دو ججز کے ساتھ مل کر حالیہ فیصلہ کرنے کے بجائے اگر فل کورٹ بٹھا کر فیصلہ کرتے تو آج پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی مگر انہوں نے ایسا نہ کرکے ملک اور سپریم کورٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔

جمعہ کو سکھر میں آئی بی اے کے مقتول پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند کے ورثا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کے مسائل اور ہیں اور عوام کے مسائل اور ہیں سیاستدان تو وہ اشرافیہ ہیں جن کو ہر سہولت حاصل ہے مگر مسئلہ غریب عوام کا ہے جسے بیروزگاری ،مہنگائی اور بدامنی جیسی مسائل کا سامنا ہے جن کی وجہ سے ان غریب لوگوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو تجویز دی ہے کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں نگران حکومت بناکر تمام اسٹیک ہولڈرز اس بات پر اتفاق کریں کہ ملک میں شفاف انتخابات کیسے ہوں اس کے لیے ہم سب کے ساتھ رابطے میں ہیں اگر دوصوبوں میں صرف انتخابات ہونگے تو ملک میں انتشار اور فساد بڑھے گا ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی اور گوادر میں عوام نے جماعت اسلامی پر اعتمادکیا ہے اس لیے۔کراچی میں اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور عوام کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کو کراچی کے عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر اجمل ساوند کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اجمل ساوند کے قتل کا نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے زیادہ قابل مذمت بات یہ ہے کہ نشاندھی کے باوجود قاتل گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں ایک اسکالر اور ایک عالم کے قتل پر پوری قوم شرمندہ ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے شام کے بعد سڑکوں پر لوگوں کا گھومنا پھرنا ناممکن بن گیا ہے ڈاکو راج قائم ہے سندھ حکومت بے بس نظر آتی ہے سندھ کا وڈیرہ ،ایم این اے اور ایم پی اے مظلوم عوام کے ساتھ نہیں بلکہ قاتلوں اور درندوں کے ساتھ ہے سندھ کے عوام لاوارث ہیں ڈاکٹر ،تاجر ،وکیل صحافی کوئی محفوظ نہیں ہے ہمارا سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے مطالبہ ہے کہ وہ ڈاکٹر اجمل ساوند کے قاتلوں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنا دے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ ہر مشکل وقت میں سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close