جنرل باجوہ نے مارشل لا لگانے کی دھمکی دی تو آصف زرداری نے کیا کہا؟ بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے مارشل لاء کی دھمکی دی گئی تھی۔

سابق صدر نے معروف اینکر حامد میر کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ نے انہیں مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی جس کے جواب میں انہوں نے سابق آرمی چیف سے کہا تھا کہ اگر وہ مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں تو شوق سے لگائیں مگر یہ یاد رکھیں کہ شیر پر سوار ہونا آسان ہے لیکن اترنا مشکل کام ہے۔انٹرویو میں آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آج تک اس لیے گرفتار نہیں ہوئے کیونکہ ان کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہے اگر ان کا تعلق کسی جھوٹے صوبے سے ہوتا تو اب تک وہ جیل میں ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ اگر شہباز شریف سپریم کورٹ سے نا اہل ہوجاتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ کوئی سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والا شخص وزارت اعظمیٰ کے منصب پر فائز ہوجائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں