ن لیگ کو پنجاب میں ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، پی ٹی آئی نے بڑی وکٹ اُڑا لی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں ہونے والے انتخابات سے قبل ن لیگ کی اہم وکٹ اڑانے میں کامیاب ہوگئی۔سابق سینیئر رہنما مسلم لیگ چوہدری مامون انور نے اپنے تمام گروپ کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت،سابق ایم این اے شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی اور اور عمر تنویر سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چوہدری مامون انور نے اس موقع پر اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔تقریب کا انعقاد چوہدری مامون اور شیر افگن کی طرف سے کیا گیا تھا۔جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے،سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے سنیئر سیاستدان شیخ وقاص اکرم بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے،شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ شیخ وقاص اکرم نے حقیقی آزادی کی تحریک اور پی ٹی آئی منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف نے جہلم سے بھی مسلم لیگ (ن) کی وکٹ اڑائی تھی،عمران خان سے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری،مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ عمران خان نے کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چوہدری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close