نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں،الیکشن کمیشن کا محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کا فیصلہ درست قراردیدیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ودیگر نے محسن نقوی کی تقرری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید ودیگر کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیار کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close