عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزادکی موت کیسے ہوئی؟ جے آئی ٹی رپورٹ آگئی

گوجرانوالا(پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزادکی موت کو 4 رکنی جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا ہے ۔نجی ٹی وی نے محکمہ داخلہ کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایس ایچ او عامر شہزادکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عامرشہزاد کی بیوہ، بھائیوں اور رشتہ داروں کے بیانات ریکارڈکیے، ڈاکٹرز اور ساتھی پولیس آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔خیال رہے کہ ایس ایچ او عامر شہزادگزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر تھے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 3 نومبر 2022 کو وزیر آباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close