نگران وزیر اعلیٰ پنجاب 23 اپریل سے کوئی چیک سائن نہیں کر سکیں گے، نہ ہی آرڈر جاری کر سکیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کو 22 اپریل کو 90 دن پورے ہو جائیں گے، 23 اپریل کو وہ کوئی چیک سائن کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی ایگزیکٹیو آرڈر پاس کر سکتے ہیں۔۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی ایک ریفرنس ڈرافٹ کر رہی ہے جو الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔۔۔۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہیں گے کہ نگراں حکومت کے لیے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا نیا وزیرِ اعلیٰ و کابینہ بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں