لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف غیر ملکی کمپنی سے کمیشن لینے کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ غیر ملکی کمپنی سے 12 کروڑ روپے کمیشن کی وصولی کے معاملے پر درج کیا گیا ہے۔۔۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اپنے دور میں 3 ارب 10 کروڑ کی مشینری بیرون ملک سے خریدی تھی جس میں غیر ملکی کمپنی سے 54 فیصد کمیشن پر معاملہ طے ہوا،کمپنی نے گارنٹی چیک بھی دے دیا لیکن اسے پیمنٹ نہ کی گئی۔۔۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کے لیے پرویز الٰہی بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، مقدمہ درج ہو چکا ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں