عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بری کر دیا

بھکر (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کو بھکر کے سینئر سول جج آصف نیاز کی عدالت
میں آج صبح پیش کر دیا گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈا پور کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس سے ڈسچارج کر دیا۔۔۔۔غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد علی امین گنڈا پور کو دوسرے مقدمے میں بھکر کے سول جج محمد وسیم کی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے وکیل رفیق احمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ناجائز اسلحہ کیس میں زبردستی نامزد کیا گیا تھا۔۔۔۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے علی امین کو اسلحہ کیس سے ڈسچارج کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close