عمران خان کی پشت پناہی کون کر رہا ہے؟ خواجہ آصف نے سنگین ترین الزام عائد کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب جان کا خطرہ ہے تو گھر میں بیٹھو،فرد واحد کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ وزیر دفاع مزید کہا کہ افغانستان سے آئے ہوئے لوگ زمان پارک میں بھی بیٹھے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے، دہشت گردوں کو بسانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ فورسز اور سویلین کے خون کا حساب کون دے گا ، شغل لگا کر ایک شخص کہہ رہا ہے مجھے جان کا خطرہ ہے،جان کا خطرہ ہے تو اتنے پنگے مت لو،آرام سے گھر بیٹھو۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو منافق قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پہلے امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا،اب عمران خان معاملات ٹھیک کرنے کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں،عمران خان کے جھوٹ، اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کو خطرے میں ڈالا۔ جبکہ وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب عمران خان کی امریکا مخالف پالیسی میں نرمی دیکھنے میں آ رہی ہے،اس کے ساتھ ساتھ ان کے امریکا کے سیاسی نمائندوں سے بھی رابطے تیز ہو گئے ہیں۔ گذشتہ روز بھی امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھا تھا۔

امریکی کانگریس رکن بریڈ شرمین نے ایک مراسلہ شیئر کیا جس میں انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کو “پاکستان میں جمہوریت” اور خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور پر “سیاسی انتقامی کارروائیوں” سے متعلق آگاہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں