اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مدت ملازمت کم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی کا قانون ایک بار کے لیے پاس کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی کے لیے وزارت قانون نے مشاورت شروع کردی ہے۔ دوسری جانب چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی یا توسیع کے سوال پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کی، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت میں کمی یا توسیع ہو رہی ہے؟ وزیر قانون نے جواب دیا کہ ’آپ سے ہی سن رہا ہوں میں۔‘
وزیر قانون سے سوال کیا گیا کہ نوٹسز جس طرح جاری کیے قاسم سوری کی طرح سست روی سےکیس چلے گا یا جلدی ہوجائے گا؟ اس پر وزیر قانون نے جواب دیا کہ ’کچھ اندازہ نہیں ہم ویسے ہی سمجھتے ہیں اس کی ضرورت نہیں، ابھی تو بل نہیں بنا تو بینچ کہاں سے بیٹھ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں