ریاض(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،سعودی حکام کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کوشاہی پروٹوکول میں عمرہ کرایاگیا، لیگی قائدنے بیٹی مریم نواز، بیٹے حسین نوازاوردیگراہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی ،
نوازشریف نے5سال بعد عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے،یاد رہے کہ نواز شریف دو روز قبل لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے،مسلم لیگ (ن)کے قائد رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں قیام گزاریں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں