عمران خان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے عمران خان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے، اورافغانستان سے آئے ہوئے لوگ زمان پارک میں بھی بیٹھے ہیں،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے، دہشت گردوں کو بسانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،

انہوںنے کہا کہ فورسز اور سویلین کے خون کا حساب کون دے گا ، شغل لگا کر ایک شخص کہہ رہا ہے مجھے جان کا خطرہ ہے،جان کا خطرہ ہے تو اتنے پنگے مت لو،آرام سے گھر بیٹھو۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close