پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز، پہلا میچ آج کس وقت کھیلا جائیگا؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی)لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل رات نو بجے شروع ہو گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور کیوی کپتان ٹام لیتھم شریک ہوئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشن کریں گی۔15 اور 17 اپریل کو سیریزکا دوسرا اور تیسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کیلئے آج قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کریں گی، دونوں ٹیمیں 3 گھنٹے تک پریکٹس کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں