عید الفطر کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) عید الفطر کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟۔۔ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی5 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔عیدالفطر کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close