لاہور (پی این آئی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی عطاء تارڑ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے فیصل چوہدری چیف جسٹس پاکستان اور تحریک انصاف کے مابین پیغام رسانی کر رہے ہیں۔ قانون ابھی بنا نہیں اور سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک پارٹی کی سہولت کاری کی جا رہی ہے، بینچ کی تشکیل پسند نا پسند کی بنیاد پر کی گئی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اختلافات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہو گا کہ توہین پارلیمان کیا جائے، پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے۔ 8 رکنی بینچ 6 رکنی بینچ کی طرح تشکیل دیا گیا۔ بینچ کی تشکیل میں فل کورٹ کیوں نہیں بن سکتا۔ ہم 2 ہفتے سے فل کورٹ کی استدعا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں