پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کر دیا

پشاور (پی این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 30 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیاہے۔۔۔ اس حوالے سے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی3 نشستوں پر 30 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے شیڈول سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔۔۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ وکیل درخواست گزار نے ضمنی انتخابات کا شیڈول آرٹیکل 224 کے رو سے غلط قرار دیا ہے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے شیڈول کو آرٹیکل 223 اور 224 کےمطابق قرار دیا۔۔۔

عدالت نے لکھا ہے کہ آرٹیکل 223 اور 224 غور طلب ہے جس کی بنا پر فی الحال ضمنی انتخابات کے شیڈول کو معطل کیا جاتا ہے۔۔۔فیصلے میں لکھا گیا ہےکہ آرٹیکل 223 اور 224 کی وضاحت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔۔۔ یہ اہم بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور پر 30 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول جاری کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close