اسلام آباد (پی این آئی) کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے حکم دیا کہ ادارے کی غفلت سے زخمی ہونے والے شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے۔۔۔۔ درخواست گزار کی طرف سے عدالت میں کہا گیا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گرا۔۔۔۔درخواست گزار نے کہا کہ عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے ،
حادثے کے بعد آج بھی جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں۔۔۔۔درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ہرجانہ اداکرنےکاحکم دیاجائے۔۔۔۔عدالت نے کے الیکٹرک کو متاثرہ شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔عدالت نے کہا کہ کے الیکٹرک 30 دن میں شہری کو ہرجانے کی رقم اداکرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں