عمران خان کو کتنے لاکھ مالیت کے ہاؤس ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا گیا ؟

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ذمے لاکھوں روپے ہاؤس ٹیکس واجبات الادا ہے۔۔۔ جس کے لیے عمران خان کو محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو نوٹس موصول کرانے محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم زمان پارک گئی۔۔۔۔ای ٹی او ایکسائز عدیل امجد اور انسپکٹر آمنہ رشید نے نوٹس وصول کرایا۔۔۔۔ اس حوالے سے انسپکٹر آمنہ رشید نے کہا کہ زمان پارک رہائش گاہ پر 36 لاکھ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے جس کی ادائیگی کے لیے انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close