کراچی سے ملحقہ سمندر کی تہہ میں زلزلہ

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے اوین فریکچر زون میں زلزلہ آیا ہے۔۔۔ جس کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔۔۔۔محکمۂ موسمیات اسلام آباد کے ماہرین مطابق زلزلے کا جھٹکا صبح 8 بج کر 24 منٹ پر آیا ہے۔۔۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اوین فریکچر زون کراچی سے 1385 کلو میٹر دور ہے، کراچی کو اس زلزلے سے کوئی خطرہ نہیں۔۔۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی صبح عمان میں بحیرۂ عرب کے ساحل پر 5 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز عمان کے ساحلی شہر سور سے تقریباً 500 کلو میٹر دور زیرِ سمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں