علی امین گنڈا پور کو جیل بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔۔۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے علی امین گنڈا پور کو تفتیش میں شامل کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کوآج جمعرات کو دن2 بجے ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close