چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس آیا تو صدر عارف علوی کیا کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پی ڈی ایم حکومت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے درمیان شدید کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس آیا تو دیکھوں گا۔۔۔۔ایک بیان میں عارف علوی نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس آیا تو اپنا دماغ استعمال کیا تھا اور اس ریفرنس کے الفاظ تبدیل کر کے اسے آگے بھیجا۔۔۔۔

عارف علوی نے الیکشن سے متعلق کہا کہ 14 مئی کوالیکشن ہوگا یا نہیں؟ مجھے نہیں معلوم، ملک جمہوری راستے سے نہیں اترے گا۔۔۔۔ صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے بہت سے لوگ باہر ہیں، یا ان لوگوں کو واپس لیں یا دوبارہ الیکشن کرائیں، سیاستدان آپس میں بیٹھ کربات کریں اور رنجشیں ختم کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں