پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ضمانت منظور

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے مقدمے میں شبلی فراز کی ضمانت منظور کرلی گئی،لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی ضمانت 27اپریل تک منظور کرلی،

عدالت نے شبلی فراز کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، جبکہ آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا،واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے شبلی فراز کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،شبلی فراز کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close