عمران خان اور دیگر رہنمائوں کو طلبی کا تیسرا نوٹس جاری

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنمائوں کو جلائو گھیرئوا، توڑ پھوڑ کیس میں طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کر دیا،تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے جلا ئوگھیرا ئو، توڑ پھوڑ کیس میں جے آئی ٹی نے عمران خان اور دیگر کو 14اپریل کو طلب کیا ہے، دوسری بار طلبی پر بھی عمران خان اور فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور جمشید اقبال چیمہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے،

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو تین حکم نامے طلبی جاری کیے گئے ہیں نہ پیش ہونے کی صورت میں ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی جائے گی، عمران خان سمیت تمام رہنمائوں کو عدالت نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close