مردم شماری میں ابھی تک مجھے اور میرے خاندان کو شمار نہیں کیا گیا، سندھ کے اہم ترین منصب پر فائز شخصیت کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی صدارت میں مردم شماری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال ، رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان اور صوبائی سینسس کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ان تحفظات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو بھی ابھی تک نہیں گنا گیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اتفاق رائے کا متقاضی ہے اور اس وقت کوئی بھی متنازعہ بات عوام کو مزید تقسیم کرنے کا باعث بنے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ مردم شماری کے عمل پر سب اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق رائے ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں