پیپلزپارٹی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

حیدر آباد (پی این آئی) حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کے عہدیدار کو قتل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حیدرآباد کی یوس ہٹڑی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سابق یوسی چیئرمین کامل علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کامل علی کو نواحی گوٹھ میں نامعلوم افراد نےگھرکے باہراس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے، مجموعی طور پر ان پر آٹھ گولیاں فائر کی گئیں جن میں سے دو گولیاں کامل علی شاہ کو جبکہ چھ گولیاں کار پر لگیں۔ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کے دیگر پہلو سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close