نواز شریف کو پی ٹی آئی ختم کرنے کی یقین دہانی کراودی گئی، بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیا جائے گا، علی امین کو اغواء کیا گیا، ڈی پی او نے سیشن جج کو کہا کہ یہ توہین کا کیس ہے، ڈی پی او نے جج کو بتایا کہ علی امین کی کسٹڈی کا حکم اوپر سے آیا ہے۔

عمران خان کے مطابق علی امین کو اغواء کیا گیا، ڈی پی او نے سیشن جج کو کہا کہ یہ توہین کا کیس ہے، ڈی پی او نے جج کو بتایا کہ علی امین کی کسٹڈی کا حکم اوپر سے آیا ہے۔آج میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغواء کیا گیا۔ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے، نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیا جائے گا۔ میرے قریبی لوگوں اور لیڈرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہمارے کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔آئین شکنی کرتے ہوئے ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جار ہے ہیں۔

دوسری جانب جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس، جے آئی ٹی نے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف لاہور کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش جاری ہے، جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کر دیا۔پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 14 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرے گی۔ یاد رہے کہ عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو عدالت نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے،عمران خان،فواد چوہدری اور حماد اظہر سمیت دیگر رہنما اس سے پہلے بھی جے آئی ٹی کے طلب کرنے کے باوجود سی سی پی او آفس لاہور میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ جن دیگر رہنماؤں کو طلب کیا گیا ان میں فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب، میاں اسلم اقبال اور یاسمین راشد شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں