لاہور(پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےایک بیان میں دعویٰ کیا ہےکہ ان کے سکیورٹی انچارج افتخارگھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
قبل ازیں شیخ رشید سے ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو متنازع بنایا جارہا ہے، الیکشن ہی جمہوریت کو قائم رکھنےکا بہترین حل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اوراس کے اتحادی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں سےافطار کےموقع پربھی گفتگو کی اور کہا کہ پیسے لیکر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے، انسان جب رشوت لیتا ہے تو اس کی غیرت اور عزت چلی جاتی ہے، بزدل آدمی نوازشریف توبن سکتا ہے، لیڈر نہیں بن سکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں